دوستی ہمالیہ سے بلند ،چین ہمارے مسائل کا ادراک رکھتا ہے،شیخ رشید

دوستی ہمالیہ سے بلند ،چین ہمارے مسائل کا ادراک رکھتا ہے،شیخ رشید

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے سیکٹر کی ترقی چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور کی کامیابی کو یقینی بنائے گی، چین کے تعاون سے ریلوے کے موجودہ نیٹ ورک کو اپ گریڈ، سروس بہتر بنا کر انقلاب برپا کرینگے، چین ہمارے مسائل کا ادراک رکھتا ہے،(بقیہ نمبر30صفحہ7پر )

پاکستان نے ہمیشہ چین کواپنا مخلص دوست تسلیم کرتے ہوئے عالمی سطح پر متعارف کروایا ،ہر گزرتے دن کیساتھ دوستی کا رشتہ مزید گہرا ہورہا ہے،چین کی ترقی بہتر منصوبہ بندی اور محاز آرائی سے گریزکا نتیجہ ہے۔غیر ملکی میڈیا کو ایک انٹریوو میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان گہرے اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں، دونوں ممالک کے درمیان دوستی ہمالیہ سے بلند ہے اور چین ہمارے مسائل کا ادراک رکھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے اور ہر گزرنے والے دن کے ساتھ دوستی کا رشتہ مزید گہرا ہوا ہے۔ ریلوے سیکٹر کی ترقی چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کی کامیابی کو یقینی بنائے گی۔ وفاقی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سی پیک سے خطے کی تقدیر بدلے گی اور پاکستان اور چین درمیان تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گوادر کی بندرگاہ سی پیک فریم ورک کاایک اہم جزو ہے جو چین کے تعاون سے تعمیر کی جا رہی ہے جہاں 200 بحری جہاز کھڑے کرنے کی گنجائش موجود ہے، جب یہ بندرگاہ مکمل ہو گی تو دنیا کی آٹھویں بڑی بندرگاہ ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کے دورہ چین کے دور رس نتائج حاصل ہوں گے اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا رشتہ مزید گہرا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ اس دورہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے حوالے سے ہونے والے منفی پراپیگنڈے کا بھی خاتمہ ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پہلی چائنا انٹرنیشنل ایکسپورٹ ایکسپو میں پاکستان نے ایک اعزازی مہمان کے طورپر شرکت کی ہے اور اس کے ابتدائی سیشن سے وزیراعظم نے اہم خطاب کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر