زرداری جیل گئے تو پی ٹی آئی کے بھی بہت سے لوگ جائینگے،منظور وسان

زرداری جیل گئے تو پی ٹی آئی کے بھی بہت سے لوگ جائینگے،منظور وسان

خیرپور (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا جی ڈی اے مستقبل میں ختم ہونے والا ہے‘ احتساب کا عمل صرف سیاستدانوں تک محدود نہ رہے‘ سو سے ایک سو پچاس لوگ جیل جائیں گے‘ عمران خان کی پارٹی کے بھی لوگ ہیں۔ جمعرات کو میڈیا سے(بقیہ نمبر31صفحہ7پر )

گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی کے رہنما منظور وسان نے کہا کہ احتسا ب سب کا ہوگا۔ احتساب کا عمل صرف سیاستدانوں تک محدود نہ رہے۔ دھرنے کے معاہدے پر عمل درآمد نہ ہو یہ ملک کے لئے اچھا نہیں۔ کراچی سندھ کا ہے پورا سندھ کماتا ہے صرف کراچی نہیں۔ منظور وسان نے پیشنگوئی کی کہ جی ڈی اے مستقبل میں ختم ہونے والا ہے۔ زرداری صاحب پہلے بھی جیل گئے تھے آصف علی زراری جیل گئے تو اور بھی بہت سے لوگ جیل جائیں گے۔ ایک سو سے ایک سو پچاس لوگ جیل جائیں گے عمران خان کی پارٹی کے بھی لوگ ہیں۔

منظور وسان کی پیشنگوئی

مزید : ملتان صفحہ آخر