ایف آئی اے کی احمد پور شرقیہ می ں کارروائی غیر قانونی گیٹ وے بر آمد

ایف آئی اے کی احمد پور شرقیہ می ں کارروائی غیر قانونی گیٹ وے بر آمد

  

ملتان(وقائع نگار) ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ ملتان نے بہاولپور کی تحصیل احمد پورشرقیہ میں کاروائی کرتے ہوئے غیرقانونی گیٹ وے برآمد کرکے 6 ملزمان کوگرفتارکرلیا، ملزمان سے انٹرنیٹ ڈیوائسز، درجنوں موبائل فون، سمیں اورلاکھوں روپے کی رقم بھی برآمد، مقدمہ درج کرلیا گیا ہے (بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

تفصیل کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ ملتان کی ٹیم کے افسران ملک حسین جلیل، سلمان سعید، اسرارعلی ودیگرملازمین نے احمد پورشرقیہ میں کاروائی کرتے ہوئے چھ غیرقانونی گیٹ وے برآمد کرکے چھ ملزمان محمد ندیم ،شہزار ،یسین،مشتاق،سیفل اور شہزاد کوبھی گرفتارکرلیا ہے ملزمان سے مختلف انٹرنیٹ ڈیوائسز، پچپن موبائل فون، لاتعداد سمیں، مختلف بنکوں کے اے ٹی ایم کارڈز اورغیرقانونی کاروبارکے ذریعے کمائی گئی تین لاکھ پنتالیس ہزار روپے کی رقم بھی برآمد ہوئی، ملزمان نینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے نام پراوردیگرغیرقانونی طریقوں سے کاروائی کرتے تھے۔

گیٹ وے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -