ملتان ‘ گردونواح میں سوئی گیس کی طویل لوڈشیڈنگ ‘ پریشر کم ‘ شہری پریشان

ملتان ‘ گردونواح میں سوئی گیس کی طویل لوڈشیڈنگ ‘ پریشر کم ‘ شہری پریشان

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ملتان اور گردونواح کے متعد د علاقوں میں سوئی گیس کی طویل لوڈشیڈنگ اور پریشر کم ہونے کی شکایات میں(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

اضافہ ہو گیا۔سوئی گیس اہلکار وں نے رشوت لے کر کمرشل کنکشنوں کا پریشر ’’فل ‘‘ کر دیا۔ گھریلوصارفین کا پریشر نہ ہونے کے برابر رہ گیا ۔ سوئی گیس آفس کے باہر دھرنے کی دھمکی ۔تفصیل کے مطابق ہر سال سردیوں میں سوئی گیس کا بحران درپیش ہوتا ہے ۔ مختلف علاقوں میں موسم سرما میں سوئی گیس نام کو بھی نہیں ہوتی جہاں کے مکین ایل پی جی اور لکڑی استعمال کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں ۔اس سال تو ابھی دسمبر نہیں آیا اور نومبر سے ہی سوئی گیس کی طویل لوڈشیڈنگ شروع ہو چکی ہے ۔ کئی علاقوں میں گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ سوئی گیس اہلکار وں نے رشوت لے کر کمرشل کنکشن والے علاقوں کا پریشر بڑھا دیا ہے جس کی بنا پر ہوٹل والوں سمیت گیس کا کمرشل استعمال کرنے والوں کا پریشر پورا ہے ۔ ماضی میں گیس کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہو چکے ہیں ۔ مجبور صارفین نے سوئی گیس آفس ملتان کے باہر دھرنا بھی دے دیا تھا ۔ اب پھر وہی صورتحال ہو نے جا رہی ہے ۔اس بارے میں رابط کرنے پر سوئی گیس حکام نے بتایا کہ جن علاقوں میں پرانی لائنیں ہیں ‘وہاں گیس کا پریشر کم ہے جبکہ جہاں نئی لائنیں ہیں وہاں پریشر ٹھیک ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر