سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بھانجے کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بھانجے کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

میاں چنوں (نمائندہ خصوصی ) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بھانجے کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ،ملزمان موقعہ سے(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

فرار،پولیس کی تفتیش جاری۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم کے بھانجے پیر ابوالحسن گیلانی ملتان سے نواحی گاؤں27/14Lمیں محفل میلاد میں شرکت کے لئے جارہے تھے کہ چک نمبر120/15Lکے قریب ناکہ لگائے چار نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے ان کی گاڑی روکنے کی کوشش کی گاڑی نہ روکنے پر ڈاکوؤں نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی مگر خوش قسمتی سے پیر ابوالحسن گیلانی بال بال بچ گئے جبکہ فائرنگ سے گاڑی کے شیشے مکمل طور پر ٹوٹ گئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس موقعہ پر پنچ گئی اورنامعلوم ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر