شالیمار تھیٹر کا نیا سٹیج ڈرامہ ’’شعلے‘‘آج سے شروع ہوگا

شالیمار تھیٹر کا نیا سٹیج ڈرامہ ’’شعلے‘‘آج سے شروع ہوگا

لاہور(فلم رپورٹر)شالیمار تھیٹر کا نیا سٹیج ڈرامہ ’’شعلے‘‘آج سے شروع ہوگا ۔اس ڈرامہ کے رائٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں جبکہ اس کے نمایاں اداکاروں میں آفرین،پنکی،منزہ ملتانی،برجو،حامد رنگیلا،،سرفراز وکی،مختار چن،گڈو کمال اور اسد مکھڑا شامل ہیں۔ڈاکٹر اجمل ملک نے بتایا کہ یہ ڈرامہ ہر لحاظ سے منفرد اور ایک فیملی ڈرامہ ہے جس نے پہلے ہی دن عوام کی بھر پور توجہ حاصل کرے گا اور مجھے یقین ہے یہ ڈرامہ کامیا بیوں کے ریکارڈ قائم کر ے گا ۔سٹیج ڈرامہ’’شعلے‘‘کے لئے تمام پرفارمرز نے نئے ڈریسز اور ڈانس آئٹم تیار کئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ اس ڈرامہ کے لئے نئے اور دیدہ زیب سیٹ لگائے گئے ہیں۔

میں ہمیشہ کوشش کی ہے کہ معیار کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہ کروں۔میرے ہر ڈرامہ میں مقصدیت اور پیغام دونوں ہوتے ہیں۔’’شعلے‘‘کے پروڈیوسر ملک طارق ہیں۔

مزید : کلچر