ملزمہ آسیہ آشنا کو 15،15بار عمر قید کی سزا کا حکم

ملزمہ آسیہ آشنا کو 15،15بار عمر قید کی سزا کا حکم

  

ڈیرہ غازیخان ( سٹی رپورٹر ‘نمائندہ خصوصی ) مظفرگڑھ میں سسرالیوں کومبینہ آشنا کیساتھ مل کر زہریلی لسی پلانے والی ملزمہ انجام کو پہنچ گئی،، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر آسیہ بی بی اور اسکے مبینہ آشناکو پندرہ۔ پندرہ بار عمر قید اور تیس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی،، زہریلی لسی پینے کے واقعہ میں ایک ہی خاندان کے سولہ افراد جاں بحق جبکہ 27 افراد متاثر ہوئے تھے تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان (بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

کی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ضلع مظفرگڑھ کے نواحی علاقہ کندائی میں زہریلی لسی پینے سیبڑی تعداد میں ہونے والی ہلاکتوں کے مشہور مقدمہ کا فیصلہ سنادیا،، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزمہ آسیہ بی بی اور اسکے مبینہ آشنا محمد شاہد کومختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر پندرہ،، پندرہ بار عمر قید اور تیس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی جبکہ مقدمہ میں نامزدایک ملزمہ زرینہ بی بی کو شک کا فائدہ دے کربری کردیا،،فیصلہ انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے سنایا، استغاثہ کے مطابق ملزمہ آسیہ بی بی نے30 اکتوبر 2017 کو اپنے مبینہ آشنا محمد شاہد کیساتھ مل کر اپنے خاوند محمد امجد کو جان سے مارنے کی غرض سے دودھ میں زہر ملایا اور بعدازاں اسی دودھ سیبنائی جانے والی لسی کے پینے سے ایک ہی خاندان کے 29 افراد کی حالت غیر ہوگئی تھی بعدازاں متاثرہ افراد میں سے سات خواتین اور ایک بچے سمیت 16 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

زہریلی لسی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -