فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کا حل ، 10رکنی کمیٹی تشکیل

فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کا حل ، 10رکنی کمیٹی تشکیل

  

مظفرگڑھ ( بیورو رپورٹ سپیشل رپورٹر ) چئیرمین بلدیہ اکرم خان چانڈیہ کی بلدیہ کونسلروں کیساتھ خصوصی میٹنگ۔صاف پانی کی سپلائی کی افادیت، گندے پانی کے نقصانات پر تبادلہ خیال۔دس کونسلروں پر مشتمل کمیٹی بناکر پبلک ہیلتھ کی معاونت حاصل کرنے کا فیصلہ۔واٹر سپلائی کے نئے کنکشن لگانے(بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

اور کم سے کم اخراجات مختص کرنے کی تجاویز۔چئیرمین بلدیہ اکرم چانڈیہ اور چیف آفیسر زوھیب حمید قریشی کی بلدیہ کی انکم بڑھا کر ٹریکٹر،فرنٹ بلیڈ ٹرالی ودیگر مشنری کی خریداری پر کونسلروں کی جانب سے خیر مقدم۔تفصیل کیمطابق گزشتہ روز چئیرمین بلدیہ سردار اکرم خان چانڈیہ نے بلدیہ کے کونسلروں سے شہر کی تعمیر وترقی اور نئے منصوبوں کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کی جس میں کونسلروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔میٹنگ میں شہر کی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ایجنڈا پیش کیا گیا جس میں واٹر سپلائی کے ذریعے صاف پانی کی افادیت اور گندے پانی سے ہونے والے نقصانات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ کونسلرز بلدیہ جن میں بشیر خان چانڈیہ، شبیر ساگر، جعفر بلوچ، جمال ناصر، اسرار شیروانی، شمون پطرس، اشتیاق آنو، ساجد آرائیں، احمد جمال اور ملک عمران پر مشتمل کمیٹی پبلک ہیلتھ کی معاونت کے لئے بھی اپنا کردار ادا کرنے پر بھی اتفاق۔انہوں نے کہا کہ صاف پانی کی سپلائی کے منصوبے کو محکمہ پبلک ہیلتھ کے زریعے 90 آپرئٹر،پلمبر اور چوکیدار کو واٹر سپلائی کے عوامل کو بہتر طریقے سے چلانے کے لئے تعیناتی کی بھی تجویز دی گئی جس کے لئے وزیراعلی پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو تحریری درخواست دینے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔چئیرمین بلدیہ اکرم خان چانڈیہ نے اس موقع پر کونسلروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشین ڈویلپمنٹ کی آمدہ میٹنگ جو کہ بہاولپور میں منقعد ہوگی میں بھی گندے پانی کے ڈسپوزل کے ٹریٹمنٹ کے قدرتی پلانٹ، صاف پانی کی سپلائی ودیگر منصوبوں کی بات کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہر میں صاف پانی کہ سپلائی کے لئے کنکشن جاری کئے جائیں گی جن کی فیس دوہزار روپے مختص کی جائے جبکہ بعدازاں بجلی کے اخراجات دیکھتے ہوئے فی گھر تین سو روپے ماہانہ میں پانچ سے چھ گھنٹے ہر گھر میں صاف پانی کی باقاعدہ سپلائی سے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی بآسانی کی جاسکے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ کی انکم کو بڑھانے کے لئے بھی خصوصی ٹاسک کے تحت کام شروع کیا جاسکا ہے جسکے تحت شہر میں صفائی ستھرائی کے عوامل کے لئے دیگر معاملات میں خاصی مدد حاصل کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ بلدیہ کے زیر سایہ ہونے والی نیلامیوں میں گورنمنٹ کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کی معاونت حاصل کرنے پر بھی حکمت عملی تیار کرلی ہے تاکہ شہر کی فلاح وبہبود میں رکاؤٹ ڈالنے والے چند شر پسند عناصر آئندہ شہر کی ترقی میں رکاؤٹ ڈالنے کی کوشش نا کرسکیں۔چئیرمین بلدیہ اکرم چانڈیہ نے کچی آبادیوں کی ڈیکلریشن کے حوالے سے کہا کہ کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو انکے مالکانہ حقوق کی فراہمی پر ترجیحی بنیادوں پر عملی اقدامات اور گرین پاکستان پروگروم کے تحت ہر وارڈ سے ایک معزز پڑھے لکھے شخص کی کونسلر کے ہمراہ معاونت حاصل کرکے مظفرگڑھ شہر کو کلین ایند گرین بنایا جائے گا۔اس موقع پر ہاؤس میں کثیر تعداد میں موجود کونسلروں نے چئیرمین بلدیہ اکرم خان چانڈیہ اور چیف آفیسر زوہیب حمید قریشی کی جانب سے بلدیہ کی انکم بڑھانے اور شہر میں صفائی ستھرائی کے لئے نئے ٹریکٹر ٹرالی، فرنٹ بلیڈ ٹرالی خریدنے اور اب اندرون شہر میں گندگی اٹھانے کے لئے موٹر سائیکل ٹرالیوں کی خریداری کی تجویز پر خراج تحسین پیش کیا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مسائل کا حل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -