9 پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ جاری

9 پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)سیشن جج ملتان نے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر9 پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

فاضل عدالت نے تھانہ نیو ملتان میں درج مقدمہ سرکار بنام شازیہ بی بی میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر سب انسپکٹر محمد اشرف اور 2 اے ایس آئی محمد ادریس اور اسلم مسیح کو 14نومبر، تھانہ گلگشت میں درج منشیات کے مقدمہ میں گواہی کیلئے پیش نہ ہونے پر ٹی ایس آئی محمد انور اور 2 کانسٹیبلوں ربنواز اور محمد رمضان کو 15نومبر اور اسی طرح تھانہ دہلی گیٹ میں درج مقدمہ سرکار بنام حیدر علی میں طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر سب انسپکٹر و ایس ایچ او ضیاء اختر، اے ایس آئی ریاض حسین اور کانسٹیبل غلام مصطفٰی کو 19نومبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔