حکومت فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرے،اسلم مستانہ

حکومت فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرے،اسلم مستانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر)نامور کامیڈین اسلم مستانہ نے کہا ہے کہ نئے فنکاروں کی بنیادی تربیت کے لئے سٹیج بہترین درس گاہ ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ نئے فنکار اپنے سینئرز سے کچھ سیکھنا ہی نہیں چاہتے ، دور حاضر کا موجودہ تھیٹر بگاڑ کا شکار ہو چکا ہے ،نان پروفیشنل لوگوں نے تھیٹر کی بربادی میں کردار ادا کیا ہے ۔
ماضی کے فنکار انتہائی باصلاحیت اور کام سے عشق کرنے والے لوگ تھے مگر نئے فنکار اپنے سینئرز سے کچھ سیکھنا ہی نہیں چاہتے ۔اسلم مستانہ کا کہنا ہے کہ فنکاروں کو بڑھاپے میں جوانی کی نسبت زیادہ توجہ اور احترام کی ضرورت ہوتی ہے مگر افسوس کہ سینئرز کو ہر طرف سے نظر انداز کیا جا تا ہے ۔ حکومت کا فرض بنتا ہے کہ فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے ایسے اقدامات کئے جائیں کہ ان کو پڑھاپے میں کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے ۔

مزید :

کلچر -