ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت حادثات میں 4افراد جاں بحق

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت حادثات میں 4افراد جاں بحق

  

چشتیاں‘ خانپور ‘ جیھٹہ بھٹہ ‘ شادن لُنڈ ( نمائندگان ) ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت حادثات میں 4 افراد جاں بحق ۔ چشتیاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق نامعلوم مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس ملازم جاں بحق ۔صدر پولیس کے مطابق چک نمبر 127 مراد کا رہائشی خدا یار جو کہ ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر تعینات ہے۔اپنے بھائی شہنشاہ،محمدندیم،رئیس احمدکے ہمراہ دو موٹر سائیکل پر سوار ہو کر چشتیاں کی طرف آرہے تھے جب وہ پل نہر فتح کے قریب (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

پہنچے تو تین مسلح نوجوان ڈاکوؤں نے ان کو روکنے کی کوشش کی جن میں سے ایک شخص نے خدا یار پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے تحصیل ہسپتال چشتیاں لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ صدر پولیس نے خدا یار کے بھائی شہنشاہ کی رپورٹ پر تین نامعلوم افراد کے خلاف زیر دفعہ302۔ 394۔ 34ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔خانپور ‘ جیھٹہ بھٹہ سے نامہ نگار ‘ نمائندہ پاکستان ‘ تحصیل رپورٹر کے مطابق رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم میں ایک شخص ہلاک ساتھ بیٹھی بیٹی شدید زخمی ، موٹر سائیکل سوار نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا مگر اس کے سٹیریپ بند نہیں کئے تھے جس کی وجہ سے ہیڈ انجری ہوئی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، ریسکیو انچارج عدیل غفار گذشتہ روز سہجہ پھاٹک کے نزدیک محمد عارف عرف بلا اپنی بیٹی روزینہ کے ہمراہ خان پور شہر کی جانب آرہا تھا کہ سامنے سے آنے والے ایک تیز رفتار موٹر سائیکل رکشہ کی ٹکر سے دونوں باپ بیٹی شدید زخمی ہوئے ، محمد عارف جس نے ہیلمٹ بھی پہن رکھا تھا اس کا سر زمین پر جا لگا اور وہ تھوڑی ہی دیر بعد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی بیٹی کو ریسکیو اہلکاروں نے فوری طبی امداد کے بعد رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کر دیا ، اس موقع پر انچارج ریسکیو عدیل غفار نے میڈیا کو بتایا کہ متوفی نے انتہائی غیر معیاری ہیلمت پہنا ہوا تھا اور اس کے بھی استریپ بند نہیں کئے تھے ویسے ہی سر پر رکھا ہو ا تھا ، جونہی ٹکر ہوئی اس کا ہیلمٹ سر سے اتر کر دور جاگرا اور سر سڑک پر جا لگا جس سے ہیڈ انجری ہوئی اور وہ اتنی شدید تھی کہ متوفی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا ۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ہیلمٹ اچھی کمپنی کا خریدیں اور اس کو پہننے کے بعد اسٹریپ بھی بند کریں تاکہ اپنی زندگی کی حفاظت کی جاسکے ۔ شادن لُنڈ سے نامہ نگار کے مطابق ڈا لہ اور ٹرک میں تصا دم سیڈا لہ ڈرا ئیور مو قع پر ہلا ک تفصیل کے مطا بق گذ شتہ را ت انڈ س ہا ئی وے پر پُل قمبر کے نز دیک ڈالہ نمبر pta.374 جو کہ ڈیرہ اسما عیل خا ن سے انگو ر کی پیٹیا ں لو ڈ کر کے ڈیرہ غا زی خا ن منڈی جا رہا تھا کہ ڈرا ئیو ر کو نیند آ نے کی و جہ سے سا منے سے آ نے وا لے ٹر ک نمبری 1135.c سے جا ٹکرا یا جس کے نتیجہ میں ڈا لہ ڈرا ئیو ر نعیم اللہ رٹہ بلو چ و لد کا لو خا ن مو قع پر ہلا ک ہو گیا پو لیس تھا نہ صدر تو نسہ شر یف نے مو قع پر پہنچ کر کا ر وا ئی شرو ع کر دی۔ جبکہ مٹی کا تو دہ گر نے سے محنت کش نو جوا ن دب کر ہلا ک تفصیل کے مطا بق شادن لُنڈ نئی آ با دی کا رہا ئشی محنت کش نو جوا ن صا بر حسین لنگا ہ صبح کے وقت اپنی بیل گا ڑی پر مٹی لو ڈ کر نے کے لئے ڈی جی کینا ل پر گیا جب اس نے مٹی بیل گا ڑی پر لو ڈ کر نے کے لئے کسی کے وا ر کئے تو مٹی کا ایک بڑا تو دہ اس پر آ گررا جس سے وہ مٹی کے تو دہ میں دب کر مو قع پر ہلا ک ہو گیا متو فی شادی شدہ اور تین بچو ں کا با پ تھا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -