شک کا فائدہ ‘ 2 ملزم مقدمہ سے بری

شک کا فائدہ ‘ 2 ملزم مقدمہ سے بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے قتل کے مقدمہ میں ملوث دو ملزموں کو شک کا فائدہ دے کر مقدمہ سے بری کرنے کا حکم (بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ بی زیڈ کے مطابق خرم جواد نے 14 فروری 2016ء کو مقدمہ درج کرایا کہ اس کا بھائی خرم جاوید اپنی دکان پر جا رہا تھا کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار دو ملزموں نے اس سے ڈکیتی کرنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جو ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا جس پر پولیس نے تفتیش کے بعد ملزموں اجمل عرف اجو اور محمد نعمان کو گرفتار کیا جنہیں گناہ گار ہونے پر چالان عدالت بھجوایا گیا۔ ملزموں کے مطابق وہ بے گناہ ہیں اور موقع کا کوئی گواہ موجود نہیں ہے اور دیگر گواہوں کے بیانات میں تضاد ہے اور ثبوت نہیں ہونے کی بناء پر انہیں پہلے ہی ضمانت پر بھی رہا کر دیا گیا تھا۔فاضل عدالت نے دونوں ملزموں کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کرنے کا حکم دیا ہے۔