راجن پور ‘ پاگل کتے نے 10 افراد کو کاٹ لیا

راجن پور ‘ پاگل کتے نے 10 افراد کو کاٹ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور شہر کی لانگ کالونی میں باؤلے کتے (بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

نے علاقے کے 10 افراد کوکاٹ لیا ، متاثرین میں بچے اور خواتین بھی شامل، باؤلا کتا مویشیوں کے بھانے میں بھی گھس گیا بھینس کو بھی کاٹا تاہم بلند ہمت مزدوروں نے کتے کو ہلاک کرڈالا ، باؤلے کتے کے کاٹے کے متاثرین ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال راجن پور میں ٹیکے نہ ہونے پر پریشان ، چندہ اکٹھا کر کے غریب متاثرین کو ٹیکے لگا ئے گئے متاثرین سراپاء احتجاج ، میڈیکل سپرنٹنڈ نٹ ڈاکٹر محبت علی چوہدری کاواقعہ سے لاعلمی ، بتانے پر اُلٹا طیش میں آگئے ،وزیراعلیٰ پنجاب راجن پور کی اکلوتی ڈسٹر کٹ ہسپتال میں ٹیکوں کی فراہمی کویقینی بنائیں تفصیلات کے مطابق گذشتہ سے پیوستہ روز لانگ کالونی کے مکینوں غریب رکشہ ڈڑائیورعابد ہانبھی ،حافظ ریاض مسجد امام ،حافظ احمد ،بہارا بابڑہ ،اُس کے بیٹے اور بیوی کوگھر میں گھس کر باؤ لے کتے نے کاٹا ،اس طرح اسی محلہ کی تین خواتین کو بھی کاٹ ڈالا ،اس کے بعد باؤلا کتا مویشیوں کے بھانے میں گھس گیا اور وہاں بھینس کو نشا نہ بنایا تاہم وہاں پر موجود مزدوروں نے اس کتے کو ہلاک کردیا واقعہ کے بعد یہ سارے متاثرین جب ڈسٹر کٹ ہیڈکوآرٹر ہسپتال کی ایمرجنسی میں پہنچے تو وہاں کتے کاٹے کی ویکسین دستیاب نہیں تھی جس پر سماجی ورکر عبدالکریم ڈمرہ نے چندہ اکٹھا کر کے متاثرین کو پرائیویٹ اسٹور سے انجکشن خرید کرلگوائے اس واقعہ کاجب ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر محبت علی کوبتایا گیا توہ خاصے برہم ہوئے اور کہا کہ آپ لوگوں کو صرف ہسپتال کی خامیاں نظر آتی ہیں سماجی شخصیت عبدالکریم ڈمرہ نے ڈپٹی کمشنر راجن پور سے اس واقعہ کانوٹس لے کر تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے اور میونسپل کمیٹی کے توسط سے شہر بھر میں آوارہ گھومنے والے کتوں کی فوری تلفی کامطا لبہ کیا ہے ۔