قوم کو اقبال کی فکر سے روشنا س کرانا وقت کی اہم ضرورت ، دوست محمد مزاری

قوم کو اقبال کی فکر سے روشنا س کرانا وقت کی اہم ضرورت ، دوست محمد مزاری

را جن پور( نا مہ نگار)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری قرآن و سنت کی عکاسی کرتی ہے۔ اقوام کو اقبال کی فکر اور نظریات سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔علامہ اقبال عالم اسلا م کے اتحاد کے خواہاں تھے۔ انہوں نے اپنے زمانے میں (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

مسلمانوں کو جہالت کے اندھیروں سے نکالنے اور باہمی متحد ہو کر ایک ریاست کا شہری بنانے کا خواب دیکھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکیم الامت علامہ محمداقبالؒ کے یوم ولادت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کا خواب تھا کہ ایک ایسی ریاست قائم ہو جس میں مسلمان دین اسلامی کے مطابق آزادی سے اپنی زندگی بسر کر سکیں۔اقبال کی شاعری نہ صرف پاکستانی قوم بلکہ عالمِ اسلام کے مسلمانوں کے لیے اپنی خودی کو پانے، اتحاد و اتفاق اور ایک اچھا مسلمان بننے کی اہمیت پر درس دیتی ہے بلکہ ایک کامل مسلمان کے اوصاف بھی بیان کرتی ہے۔یہ وقت کی ضرورت ہے کہ علامہ اقبال کی تعلیمات کو نہ صرف عام کیا جائے بلکہ معاشرے میں اقبال کے نظریات اور افکار کا بھی درس دیا جائے ۔ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ اقبال ایک انقلابی شاعر تھے ۔انہوں نے آزاد انسان بننے کے طریقے سیکھائے اور مسلمان قوم کو ان کا ماضی یاد کراتے ہوئے انہیں جگانے کی کوشش کی اور وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب بھی رہے ،جس کا پھل آج ریاستِ پاکستان کی صورت میں ہم انجوائے کر رہے ہیں۔لیکن افسوس ایک خودمختار ریاستِ پاکستان حاصل کرنے کے بعد بھی ہم اقبال کے اس خواب کو فراموش کر چکے ہیں جو انہوں نے مسلمانوں کی بہتری کیلیے دیکھا۔اقبال خدا کے ملک میں خدا کے قانون کی پاسداری چاہتے تھے لیکن ہم نے ان کے افکار اور نظریات سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر