نیابلدیاتی نظام جلد پنجاب اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا : جعفر الغاری

نیابلدیاتی نظام جلد پنجاب اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا : جعفر ...

جام پور (نامہ نگار )تحریک انصاف کی حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور علاقائی خوش حالی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ جنوبی پنجاب میں 53کروڑروپے کی لاگت سے منصوبے شروع کیے جارہے ہیں۔نیا بلدیاتی نظام جلد پنجاب اسمبلی میں منظوری کے لیے لایا جائے گا ۔ اسمبلی میں منظوری کے بعد اگلے سال مارچ میں بلدیاتی الیکشن کرائے جائیں گے۔ حلقہ کی عوام سے الیکشن(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

میں کیے گئے وعدوں کی تکمیل کریں گے ۔ یہ بات ممبر قومی اسمبلی سردر محمد جعفر خان لغاری نے ٹیلی فون پر ضلع وائس چیرمین مرزا شہزاد ہمایوں سے گفتگوکر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا دورہ چین انتہائی کامیاب رہا ۔سی پیک ۔ ذراعت سمیت کئی شعبوں میںیاداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔اپوزیشن دھرنوں اور احتجاجی تحریکیں چلانے کی بجائے ملک کی خوش حالی اور ترقی کے لیے حکومت کا ساتھ دے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں عوام سے جو وعدے کیے تھے ان کی تکمیل کریں گے ۔ جلد وزیر اعلی پنجاب جنوبی پنجاب کے علاقوں کے لیے فنڈز کا اعلان کریں گے۔ وزیر اعلی پنجاب کے فنڈز سے تعلیم ۔ صحت ۔ صاف پانی کی فراہمی۔کھیت سے منڈیوں تک پختہ روڈز کی تعمیر ۔ پلیات ۔ نالی گلی سولنگ۔ اور بجلی کے منصوبے تکمیل کرائے جائیں گے۔ علاوہ ازیں ضلع وائس چیرمین نے راجنپور کی سیاسی صورت حال کے بارے میں ممبر قومی اسمبل کو اگاہ کیا۔

جعفر لغاری

مزید : ملتان صفحہ آخر