شہریوں کو آسان سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں : جہانزیب خان کھچی

شہریوں کو آسان سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں : جہانزیب خان کھچی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (بیورونیوز )صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویثرن کے تحت اوروزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر نگرانی صوبہ بھر میں شعبہ ٹرانسپورٹ میں بہتری کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔پہلے مرحلے (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

میں پہلے سے موجود سرکاری ٹرانسپورٹ اڈوں کی حالت بہتر بنائی جائے گی اور غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جا رہا ہے۔پنجاب حکومت شہریوں کو آسان سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹھوس حکمت عملی پر عمل پیرا ہے ۔دوران سفر حادثات کے باعث ہونے والے نقصانات کی انشورنس بارے عوام کو بھرپور آگاہی فراہم کی جائے اور ٹرانسپورٹ اڈوں پر اس بارے پینا فلیکس لگوائے جائیں۔ انہوں نے یہ بات سرکٹ ہاؤس خانیوال میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری، ڈی پی او رانا محمد معصوم ، اے سی / سیکرٹری آر ٹی اے عبدالجبار اور دیگر سرکاری افسران سمیت طاہرنسیم، راشد بن امیر، احمدر ضا قادری، حماد شاہ ،عدنان سعید ودیگر موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کے ٹرانسپورٹرز کی جانب سے اوور چارجنگ ناقابل برداشت ہے ۔پنجاب حکومت ٹرانسپورٹ سسٹم میں بہتری لا رہی ہے اور کسی کو اوور چارجنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت صوبہ بھر میں سپیڈو بس سروس کی طرز پر بہت جلد انٹر سٹی سروس شروع کرے گی۔میڈیا معاشرے کی آنکھ ہے وہ شعبہ ٹرانسپورٹ کے مسائل کی نشاندہی کرے حکومت پنجاب انہیں حل کرے گی۔صوبائی وزیر نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ خانیوال تا ملتان شہریوں کی سفری سہولت میں آسانی کے لیے سپیڈو بس سروس شروع کرنے کے لیے وزیر اعلی پنجاب سے بات کروں گا۔انہوں نے خانیوال کے طلبا و طالبات کے لیے خانیوال تا بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان وائس چانسلر سے بات کر کے دو بسیں چلانے کی یقین دہانی کروائی۔قبل ازیں سرکٹ ہاؤس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران اور ٹرانسپوررز کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیوں سے ایل پی جی سلنڈرز فوری طور پر اتار دیں اور ضلع خانیوال میں موجود ٹرانسپورٹ اڈوں کی حالت بہتر بنائی جائے۔ٹرانسپورٹ اڈوں پر انتظار گاہوں میں بہتری ، مسافروں کی سیکیورٹی، پینے کے لیے پانی ، معیاری واش رومز، اور صفائی کا خصوصی بندوبست بھی کیا جائے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری، ڈی پی او رانا محمد معصوم ، اے سی / سیکرٹری آر ٹی اے عبدالجباربھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ پنجاب حکومت محکمہ ٹرانسپورٹ کو فعال اور موثر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے ۔محکمہ ٹرانسپورٹ میں سٹاف کی کمی کا مسئلہ جلد حل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ بہت جلد صوبہ بھر میں ڈرائیونگ سکولز کا اجرا کر رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع خانیوال میں چار سی کلاس اور تین ڈی کلاس ٹرانسپورٹر اڈے موجود ہیں ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ان اڈوں کو مزید فعال کر کے مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ میں خود بھی خانیوال ،کبیروالہ اور میاں چنوں کے ٹرانسپورٹ اڈوں کا معائنہ کروں گا۔
جہانزیب کھچی