ن لیگ کے تنظیم نو کے فیصلہ پر ملتان میں عہدوں کیلئے جوڑ توڑ شروع
ملتان(سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن نے تنظیم نو کا فیصلہ کر لیا ، ملتان میں ضلعی ، سٹی صدور ، جنرل سیکرٹری سمیت تما م عہدوں پر نئے عہدیداروں کو لائے جانے ، مختلف شخصیات سے عہدے لینے اور بعض عہدوں پر شخصیات کو ردوبدل کیا جائے گا ،مسلم لیگ ن کی قیادت کے فیصلے سے ملتان شہر وضلع کی تنظیم میں عہدوں کے حصول کے لئے بھاگ دوڑ شروع ہوگئی ۔احسن اقبال کو پارٹی کی طرف سے تنظیم(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
نو کے عمل کی نگرانی کا چارج دے دیا گیا ،احسن اقبال 15 نومبر کو ملتان کا دورہ کرینگے ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے جنوبی پنجاب بھر میں بالخصوص ملتان میں تنظیم نو کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت ضلعی ، شہری تنظیمی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،اور احسن اقبال کو اس عمل کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے کہ وہ تنظیم نو کا عمل مکمل کرائینگے ،اس صورتحال کا جس جس رہنما کو علم ہورہا ہے اس نے عہدوں کے حصول کے لئے اندرون خانہ دوڑ دھوپ شروع کر دی ہے ۔ذرائع کے مطابق ملتان میں صورتحال اس وجہ سے خاصی دلچسپ صورت اختیا رکر ے گی کیونکہ عہدوں پر موجود ضلعی صدر بلال بٹ ، ضلعی جنرل سیکرٹری شیخ اطہر ممتاز ودیگر عہدیدار بدستور عہدوں پر رہنے کے خواہشمند ہیں تاہم ضلعی صدر کے لئے بلال بٹ کے مقابلے میں مجاہد علی شاہ ، غفارڈوگر کمر کس چکے ہیں جبکہ ضلعی جنرل سیکرٹری کے لئے شیخ اطہر ممتاز کے علاو ہ رانا طاہر شبیر ، شاہد مختیارلودھی بھی خواہشمند ہیں ،اسی طرح سٹی صدر رانا شاہد الحسن ہیں اور جنرل سیکرٹری شیخ طارق رشید ہیں تنظیم نو کے باوجود دونوں ہی اپنے عہدے چھوڑنے پر رضا مند نہیں تاہم انکے مقابل عامر سعید انصاری ،رانا سجاد میدان میں اترینے کا فیصلہ کرچکے ہیں اسی طرح شیخ ندیم اکبر، حامد خان بھی پر تولنے والوں میں شامل ہیں ۔صورتحال دلچسپ ہو چکی ہے تاہم باہمی مشاورت سے احسن اقبا ل کی نگرانی میں تنظیم نو کا عمل مکمل ہوگا اس حوالے سے مزید صورتحال چند رو زمیں واضح ہوجائے گی ۔ لیگی ورکراس صورتحال پر خوش دکھائی دے رہے ہیں کہ اس عمل سے تنظیم متحرک ہوگی ۔