400 سے زائد ملازمین 5ماہ کی تنخواہوں سے محروم ، گھروں میں فاقے

400 سے زائد ملازمین 5ماہ کی تنخواہوں سے محروم ، گھروں میں فاقے

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چارسوسے زائد ملازمین کو5 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی چارسوخاندانوں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے تنخواہیں فوری اداکی جائیں۔ ورلڈبینک اورایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے پنجاب کے20 اضلاع ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

ممکنہ سیلاب سے بچنے کیلئے ٹھوس لائحہ عمل کواثیاری کی خاطر چارسوسے زائد ملازمین کوسروے کیلئے تعینات کیالیکن گزشتہ تین ماہ سے ان ملازمین کی تنخواہیں ادانہیں کی جارہیں بتایاگیاہے کہ مستقبل قریب میں بھی تنخواہوں کی ادائیگی کاکوئی امکان نہیں ہے ملازمین نے بتایاکہ وہ درردراز علاقوں میں جاکر ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں لیکن انہیں تنخواہ نہیں دی جارہی جس سے چار سوخاندانوں کے چولہے ٹھنڈے پڑچکے ہیں انہوں نے کہاکہ وہ اپنے بچوں کی فیسیں بھی نہیں جمع کراسکے جس کے باعث بچوں کو سکولوں سے خارج کیاجارہاہے اوران کی تعلیم جاری رکھنامشکل ہوگیاہے اورملازمین معاشی بحران کاشکار ہیں ان ملازمین نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے حکام سے تنخواہوں کی فوری ادائیگی کامطالبہ کیاہے۔

گھروں میں افاقے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -