ڈہرکی ‘ کالے یرقان سے 2دن میں 2افراد زندگی کی بازی ہار گئے

ڈہرکی ‘ کالے یرقان سے 2دن میں 2افراد زندگی کی بازی ہار گئے

  

ڈہرکی(نامہ نگار) ڈہرکی اورگردونواح میں کالے یرقان کامرض پھیلنے کے باعث 2روزمیں 2زندگیان چھین لیں علاقہ مکینوں کا محکمہ(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

صحت سندھ سے سروے کرکے موضی مرض کی ویکسینشن کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کالے یرقان میں کے موضی مرض میں مبتلا ایک ریڑھی بان محمدوارث جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ آج ایک اورجروارکا رہائشی 35سالہ نانک رام بترابھی کالے یرقان کے مرض کے باعث اپنی زندگی کی بازی ہارگیا اس سلسلہ میں علاقہ مکینوں محمدحسن،عبداللہ، طارق بوذدار،اکشی بترا اوردیگرنے کہا کہ ہے کہ محکمہ صحت سندھ کی عدم توجگی اور ضلع بھر میں بہترعلاج معالجہ کی سہولیات فراہم نہ کرنے کے باعث ڈہرکی، جروار اورگردونواح کے علاقہ میں کالے یرقان کی تیزی سے پھیلتی ہوئی بیماری نے درجنوں لوگوں کواپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جسکی وجہ سے کئی قیمتی زندگیوں کے چراغ گل ہو نے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -