ڈائریکٹر یاسر نوازکی نئی فلم ’’رانگ نمبر2‘‘کا شوٹنگ کا آغاز

ڈائریکٹر یاسر نوازکی نئی فلم ’’رانگ نمبر2‘‘کا شوٹنگ کا آغاز
 ڈائریکٹر یاسر نوازکی نئی فلم ’’رانگ نمبر2‘‘کا شوٹنگ کا آغاز

  

لاہور(فلم رپورٹر)پروڈیوسرحسن ضیاء اور ڈائریکٹر یاسر نوازنے اپنی نئی فلم ’’رانگ نمبر2‘‘کا شوٹنگ کا آغاز حیدرآباد سے کردیا ہے جس میں اشرف خان،عرفان کھوسٹ اور فریحہ جبیں سمیت بہت سے فنکار حصہ لے رہے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں سمیع خان ،نیلم منیر،یاسرنواز،دانش نواز،جاویدشیخ،نیئراعجازاور ثنا فخرسمیت بہت سے فنکارشامل ہیں۔فلم کے ڈائریکٹر یاسر نواز ہیں جبکہ یہ2015ء میں بنائی گئی فلم ’’رانگ نمبر‘‘کا سیکوئیل ہے لیکن کاسٹ میں کافی زیادہ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔یاسرنواز اور حسن ضیاء نے فلم کی شوٹنگ کا آغازکرتے ہی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں جس پر انہیں لاکھوں نے مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ نیک تمناؤں کا اظہاربھی کیا۔پروڈیوسر اور ڈائریکٹر اس فلم کی کامیابی کے لئے بھی پُر امید ہیں۔

مزید :

کلچر -