بہت سے اداکار می ٹو موومنٹ کے بارے میں نہیں بولتے، تنوشری دتا

بہت سے اداکار می ٹو موومنٹ کے بارے میں نہیں بولتے، تنوشری دتا
بہت سے اداکار می ٹو موومنٹ کے بارے میں نہیں بولتے، تنوشری دتا

  

ممبئی(اے پی پی) اداکارہ تنوشری دتا نے کہا کہ یہ مایوس کن بات ہے کہ بہت سے اداکار می ٹو مومنٹ کے بارے میں نہیں بولتے۔اداکارہ تنوشہ دتا کا کہنا ہے کہ یہ مایوس کن بات ہے کہ بہت سے اداکار می ٹو مومنٹ کے بارے میں کچھ نہیں بولتے جبکہ جنسی ہراساں کرنے والے اداکار نانا پاٹیکر پر الزام لگانے کے بعد اداکاراؤں نے بالی وڈ کی می ٹو مومنٹ کی تحریک کا ساتھ دیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ تنوشہ دتا نے کہا کہ میں بہت مایوس ہوئی ہوں کیونکہ بہت سے ایسیاداکار ہیں جو اپنی خوفناک کہانیوں کو بتانے کے لیے آگے بڑھے لیکن اُن میں سے سب نہیں بولے جبکہ تنوشہ دتا نے ناناپاٹیکر کے خلاف شکایت درج کی ہے پر اُس پہ عمل بہت سُست روی کے ساتھ ہو رہا ہے۔

مزید : کلچر