ایف آئی اے ٹیم کاغیر قانونی کالونیوں پر اچانک چھاپہ ‘ مکینوں کے بیانات قلمبند کیے

ایف آئی اے ٹیم کاغیر قانونی کالونیوں پر اچانک چھاپہ ‘ مکینوں کے بیانات ...

بورے والا ( تحصیل رپورٹر ) لڈن روڈ پر واقع دو غیر قانونی کالونیوں گلبرگ فیز2اور گرین ویو ہاوسنگ سکیم فیز 2میں پلاٹوں کی غیر(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

قانونی خریدوفروخت اور ان کالونیوں میں تعمیر شدہ رہائشی مکانوں میں بجلی کے غیر قانونی کنکشنوں کی شکایات پر ایف آئی اے ملتان کی ٹیم نے آج دونوں کالونیوں پر اچانک چھاپہ مارا تو یہاں پر لگے غیر قانونی بجلی کے کنکشنوں کی تفصیلات مرتب کرنے کے علاوہ مقامی لوگوں سے بھی ان کالونیوں میں پلاٹوں کی خریدوفروغت بارے معلومات حاصل کیں واضح رہے کی گرین ویو ہاؤسنگ کالونی فیز2جسکا نقشہ منظور کروائے بغیر پلاٹوں کی غیر قانونی فروخت ہو رہی تھی اور فیز1 سے بجلی کے میٹر لگا کر واپڈا کی مبینہ ملی بھگت سے فیز ٹو میں بجلی فراہم کرنے کے خلاف مقامی رہائش پذیر لوگوں کی شکایات پر ایف آئی اے اور محکمہ اینٹی کرپشن نے اعلی سطحی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔

قلمبند

مزید : ملتان صفحہ آخر