پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں ریکارڈ اضافہ

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں ریکارڈ اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر) 2ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات 147فیصد اضافے سے 2ارب 64کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں ۔ ایل این جی کی طلب بھی بڑھ گئی ۔بتایا گیا(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

ہے کہ گزشتہ2ماہ ستمبر اور اکتوبر میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی سب سے بڑی وجہ ایل این جی کی درآمدات میں اضافہ ہے ۔2ماہ کے دوران ایل این جی درآمدات بھی 147فیصد اضافے سے 66کروڑ ڈالر رہیں ۔ ایک رپورٹ کے مطابق 2ماہ میں خام تیل کی درآمدات 67فیصد اضافے سے 88کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔دوسری جانب 2ماہ میں ایک ارب ڈالر کا پٹرول‘ ڈیزل اور مٹی کا تیل درآمد کیا گیا ۔ اس طرح رواں مالی سال کے 2ماہ میں مجمو عی طور پر پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات 2ارب 64کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں ۔ ماہرین معاشیات کے مطابق مقامی گیس کی پیداوار طلب سے کم ہونے کے باعث ایل این جی کی درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہاہے۔
پٹرولیم مصنوعات