تھانہ شاہ رکن عالم ‘ شاہ شمس ‘ مظفر آباد ‘ گلگشت ‘ قطب پور کے علاقوں میں چوری ‘ ڈکیتی کی وارداتیں‘ مقدمات درج

تھانہ شاہ رکن عالم ‘ شاہ شمس ‘ مظفر آباد ‘ گلگشت ‘ قطب پور کے علاقوں میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( وقائع نگار)ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمات کا (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے تفصیل کیمطابق تھا نہ شاہ رکن عالم کے علاقے آئی بلاک میں نگہت پروین کا بیگ گاڑی سے لیکر بھاگ گئی جس میں نقدی، طلائی زیورات و کارڈ سمیت ایک لاکھ 16ہزار روپے مالیت کا سامان تھا،تھا نہ شاہ شمس کے علاقے کائیاں پور نہر کے قریب طارق جاویدکو 3نامعلوم مسلح افراد نے روک کر اسلحہ کے زور پر نقدی، 2موبائل اور موٹرسائیکل چھین کر فرارہوگئے، تھا نہ بی ذیڈ کے علاقے العطا کالونی میں نجی کمپنی کیٹاور کی دیوار نامعلوم ملزمان پھلانگ کر نصب 16بیٹریاں جن کی مالیت 2لاکھ روپے تھی وہاں چوری کرکے فرارہوگئے، تھا نہ شاہ شمس کیعلاقے سے شہزاد اور تھا نہ نیوملتان سے محمد خالد، تھا نہ مظفر آباد سے اسعد خان کی کی موٹرسائیکلیں نامعلوم ملزمان نے چوری کرلی، تھا نہ گلگشت کے علاقے میں سٹی ہسپتال میں کے باہر سے عمرزئی کی کار پارکنگ سے نامعلوم ملزمان نے چوری کرلی،تھا نہ قطب پور کے علاقے صدیق آباد سے نامعلوم ملزمان یوسف کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ نقدی اور 2تولہ سونا چوری کرکے فرارہوگئے، بستی دائرہ کے رہائشی عثمان سے مسلح افراد 9ہزار نقدی اور موبائل چھین کرفرارہوگئیتھا نہ کینٹ کے علاقے ہوٹل منصور احمد سے 2موٹرسائیکل سوار چھپٹا مار کر جیب سے دو موبائل فون چھین کر فرارہوگئے،تھا نہ گلگشت کے علاقے میں غلام شبیر اورلوہاری گیٹ سے عقیل کا گیس میٹر نامعلوم ملزمان چوری کرکے فرارہوگئے،متعلقہ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
وارداتیں