پراجیکٹ سیکشن 7میں اسفالٹ کا کام مکمل ، رنگا رنگ تقریب

پراجیکٹ سیکشن 7میں اسفالٹ کا کام مکمل ، رنگا رنگ تقریب

شجاع آباد(نامہ نگار)سی پیک کے تحت ملک میں موٹر ویز اور سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے جس سے چھوٹے بڑے شہروں کی تجارتی سرگرمیوں میں تیزی اور بہتری آئے گی ، کرنل ریٹائرڈ اکرم انجم۔تفصیلات کے مطابق سی پیک پشاور کراچی موٹر وے پراجیکٹ سیکشن 7 میں اسفالٹ کا کام مکمل ہونے پر ایک رنگا رنگ تقریب کا نعقاد کیا گیا۔تقریب میں سیکشن 7 کے چائنیز پاکستانی عہدیداروں سمیت(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

چائنہ اسٹیٹ انجینئرنگ کارپوریشن کے ملتان ہیڈ کوارٹر سے بھی مہمان موجود تھے۔ اس موقع پر ایک ریس بھی منعقد کی گئی۔ سیکشن 7 کے چائنیز پاکستانی عہدیداران نے ریس میں حصہ لیا۔چائنیز پراجیکٹ ڈائریکٹر اور چیف سیکیورٹی کنسلٹنٹ کرنل ریٹائرڈ اکرم انجم نے ریس جیتنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پر کرنل ریٹائرڈ اکرم انجم نے کہا کہ ذرائع مواصلات کسی بھی علاقے یا ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پشاور کراچی موٹر وے کی تکمیل سے آمدو رفت میں مزید آسانی ہو گی اور چھوٹے بڑے شہروں میں تجارتی سرگرمیوں میں تیزی اور بہتری آئے گی۔ سی پیک کے تحت ملک میں موٹر ویز اور سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔ ان تمام پراجیکٹس کی تکمیل کے ساتھ پاکستان کے تجارتی روابط مزید بہتر ہوں گے اور گوادر پورٹ علاقائی تجارت کا مرکز بن جائے گی جس سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع بھی کی گئی۔

سی پیک

مزید : ملتان صفحہ آخر