ویمنز ورلڈ ٹی 20،اوبرکی آئی سی سی کے ساتھ پہلی شراکت داری قائم

ویمنز ورلڈ ٹی 20،اوبرکی آئی سی سی کے ساتھ پہلی شراکت داری قائم
 ویمنز ورلڈ ٹی 20،اوبرکی آئی سی سی کے ساتھ پہلی شراکت داری قائم

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)اوبر اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز میں اپنی نوعیت کی پہلی آئی سی سی خواتین ورلڈ ٹی 20 کی حمایت کے لئے عالمی شراکت داری کا اعلان کر دیا۔اوبر اور آئی سی سی کا مقصد دنیا بھر میں نوجوان لڑکیوں اور عورتوں کو بااختیار بنانے میں اہم کردار اداکرنے کے لیے دنیا کے سب سے مقبول کھیلوں میں سے ایک کرکٹ سے فائدہ اٹھا کر کرکٹ کمیونٹی کو فروغ دینا ہے ۔یہ عالمی شراکت داری ورلڈ ٹی 20 میں حصہ لینے والے تمام ممالک کا احاطہ کرتی ہے ، جس میں خواتین کرکٹر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزا کہانیوں کی چھ حصوں پر مشتمل ڈیجیٹل فلم سیریز کی تخلیق کے علاوہ، ایونٹ میں حصہ لینے والے تمام ممالک کے لیے میچ کے دن اوبر اور اوبر ایٹس کی جانب سے پروموشن آفرز شامل ہیں۔

سوشل میڈیا کھیلوں میں حصہ لینے والی خواتین کے اعزاز میں جشن منانے میں مصروف رہے گا اور دیگر کمیونٹی پروگراموں میں مطلوبہ خواتین کرکٹرز کے لئے کرکٹ اکیڈمیوں میں شامل ہونے کے لئے اسپانسرشپ شامل ہوں گے جس پر ان کے پرستار اور گھر کے افراد اپنے ہیرو کھلاڑی کا براہ راست جوش بڑ ھائیں گے ۔شراکت داری پر بات کرتے ہوئے، ڈیوڈ رچرڈسن، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سی ای او نے کہا: ''اوبر عالمی سطح پر تسلیم شدہ برانڈ ہے جو دنیا بھر میں عورتوں کو بااختیار بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔ کھیل کے حوالے سے ہم خواتین کے کھیل کو فروغ دینے کے لئے پر عزم ہیں اور یہ ہماری حکمت عملی کے ستونوں میں سے ایک ہے جو کہ اگلے سال کے آغاز میں لانچ ہو جائے گی۔یہ ایک حقیقی شراکت داری ہے اوبر کی منصو بہ بندی اور دلچسپی ان مشترکہ اقدار پر توجہ مرکوز کرتی ہے جو ہم حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔روایتی اسپانسر ماڈل تبدیل ہورہے ہیں اور یہ تعاون اس تبدیلی کی عکاسی ہے، خواتین کی کرکٹ کو فروغ دینے یہ اور اس کھیل کے ہیروز کی کہانیوں کو وسیع پیمانے پر پہنچانا ہمارا عزم ہے ۔" اس موقع پر اوبر کے چیف انٹرنیشنل بزنس آفیسر، بروکس اینٹوسیل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ''ہم بطور رائیڈشیئرنگ اور فوڈ دلیوری پلیٹ فارم کی حیثیت سے اپنی نوعیت کی پہلی آئی سی سی خواتین ورلڈ ٹی 20کے شراکت دار بننے پر نہایت پر جوش ہیں۔ ہم مادہ پرستی کو تبدیل کرنے کا بہترین طریقہ سمجھتے ہیں جو کہ اس سوچ کو چیلنج کرنا ہے، آئی سی سی خواتین ورلڈ ٹی 20 خواتین کو کرکٹ کے کھیل کے ذریعے خود کو مضبوط ثابت کرتے ہوئے دنیا کو متحد اور متاثر کرنے کا ذریعہ ہے ۔ آئی سی سی کے ساتھ، ہم کھیل میں خواتین کی مدد کرنے کے لئے پرعزم ہیں، اور اس کے ساتھ ساتھ مزید نوجوان لڑکیوں اور خواتین کی حوصلہ افزائی کر کے ان کو بہتر مواقعوں تک رسائی فراہم کریں گے تاکہ وہ دنیا میں تبدیلی لاکر مستقبل کی عالمی رہنماء اور اسپورٹس چیمپین بننے کے قابل ہو سکیں۔ ''آئی سی سی خواتین ورلڈ ٹی 20 ، 9 سے 24نومبر 2018تک منعقد ہوگا ۔ 10 ٹیمز پر مشتمل ٹورنامنٹ اسٹینڈ الون ایونٹ ، پہلی مرتبہ آسٹریلیا، بنگلہ دیشی، انگلینڈ، بھارت، آئر لینڈ، نیوزی لینڈ، پاکستان، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلا جائے گا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -