پاکستان کیخلاف دوسرا ون ڈے بھی جیتیں گے، کولن منرو

پاکستان کیخلاف دوسرا ون ڈے بھی جیتیں گے، کولن منرو
 پاکستان کیخلاف دوسرا ون ڈے بھی جیتیں گے، کولن منرو

  

ابوظہبی (اے پی پی)نیوزی لینڈ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین کولن منرو نے کہا ہے کہ 2019ء ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں جگہ مستقل کرنا ہدف ہے۔ پاکستان کو دوسرے ون ڈے میچ میں بھی شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ پوری ون ڈے سیریز میں عمدہ پرفارم کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔ نیوزی لینڈ کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں پاکستان کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ اپنے ایک بیان میں کیوی بلے باز نے کہا کہ آئندہ برس شیڈول ورلڈ کپ سے قبل سیریز میرے کیریئر کیلئے بہت اہمیت کی حامل ہیں۔ اس وقت میری تمام تر توجہ ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں جگہ مستقل کرنے پر مرکوز ہے اور مقصد کے حصول کیلئے سخت محنت کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ورلڈ کلاس ٹیم ہے اور ان دنوں اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے، پہلے میچ میں فتح کے باجود دوسرے میچ میں پاکستان کو آسان حریف سمجھنے کی غلطی نہیں کرینگے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -