پٹرول مہنگا ہونے سے مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے،نرگس متین

پٹرول مہنگا ہونے سے مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے،نرگس متین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ( ن) شعبہ خواتین ونگ کی سینئر رہنما نرگس متین نے ’’پا کستان ‘‘ سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ شہباز شریف کوجرم بتائے بغیر گرفتارکیا گیا ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے۔
۔ انہو ں نے کہا کہ یہ پانی کا بلبلہ ہیں اور جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے مہنگائی آسمانوں کو چھو رہی ہے اور غریب کی چیخیں نکل گئی ہیں ہم دھرنا دینے یا گالیاں دینے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کے لئے کوشاں ہیں،گالیاں دینے والوں کا انجام شروع ہوچکا بہت جلد مخالفین سیاسی میدان سے بھاگنے والے ہیں۔