پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گیا،کرن ندیم

پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گیا،کرن ندیم

  

لاہور( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف سینٹرل پنجاب یوتھ کونسل کی نائب صدر و رہنما کرن ندیم نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب ترقی و خوشحال کا نیا دور شروع ہو چکا ہے ۔نئے پاکستان میں کسی کرپٹ کی جگہ نہیں۔

یا چور ڈاکو کا رہنے کا موقعہ نہیں ملے گا۔گزشتہ دس سالوں کے دوران جو غیر ملکی قرضے لیے گئے ہیں ان کی وجہ سے آج ملکی معیشت اس نہج تک پہنچی ہے۔اسحاق ڈار پاکستان کی تاریخ کے کرپٹ ترین وزیر خزانہ ثابت ہوئے ہیں ۔بیماری کا بہانہ بناکر لندن میں سیاسی پناہ تلاش کررہے ہیں۔ہم عدالت عالیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حسن نواز ،حسین نواز اور اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جا ئے اور ان سے قوم کے دولت واپس نکلوائی جائے تاکہ ان پیسوں سے عوام کی فلاح کے پروجیکٹس شروع کیے جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -