فوڈاتھارٹی کی کامیاب کارروائی ، 60ہزار کلو ناقص اچار بر آمد ، پروڈکشن یونٹ سیل

فوڈاتھارٹی کی کامیاب کارروائی ، 60ہزار کلو ناقص اچار بر آمد ، پروڈکشن یونٹ ...

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 60 ہزار کلوناقص اچار برآمد کرکے پروڈکشن یونٹ سیل جبکہ ناقص اچار ڈمپنگ سائٹ پر لا کر تلف کر دیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق کارروائی پربت پنڈ کالا خطائی روڈ کے ویران علاقے میں قائم فیکٹری میں کی گئی ۔اچار کی تیاری میں گلے سڑے، پھپھوندی لگے پھل اور سبزیاں استعمال کیے جا رہے تھے۔اچار کی جلد تیاری کے لیے مضر صحت کیمیکلز کا استعمال کیا جا رہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ فنگس کا ذائقہ ختم کرنے کے لیے کیمیکل ذدہ فلیورز کا بھی استعمال کیا جا رہا تھا۔ویجیلنس ونگ نے سپلائی چین کی ریکی کر کے فیکٹری کا سراغ لگایا ۔ کیپٹن (ر) عثمان نے بتایا کہ اچار تیار کر کے مختلف برانڈز کے ناموں سے بڑے سٹورز پر فروخت کیا جاتا تھا۔اچار بنانے والے معروف برانڈز کو بھی سپلائی کرنے کے شواہد ملے، مزید تحقیق جاری ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1