پلاسٹک دانہ،ڈوری سازفیکٹریوں میں بجلی اور گیس چوری پکڑی گئی

پلاسٹک دانہ،ڈوری سازفیکٹریوں میں بجلی اور گیس چوری پکڑی گئی

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور کا لیسکو کے ہمراہ بجلی اور گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔کارروائی واپڈا روڈ شالامار کے علاقہ میں کی گئی۔ کارروائی میں ڈی سی آفس ٹاسک فورس ٹیم، ایکسین باغبانپورہ لیسکو، ڈی او سوئی گیس اور دیگر نے حصہ لیا۔پلاسٹک دانہ اور ڈوری بنانے والے یونٹس میں ڈائریکٹ لائن سے بجلی چوری کی جا رہی تھی۔ بجلی چوروں کیخلاف مقدمات کا اندراج کروایا جا رہا ہے۔دونوں مذکورہ یونٹس گیس چوری میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔ فیکٹری کے مالک آصف گجر کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ڈی سی نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ بجلی چوروں کیخلاف سخت ایکشن کریں۔

۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ ٹیمیں فیلڈ میں بجلی چوری کی چیکنگ کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1