تحریک انصافکی تبدیلی کے دعوے کہاں گئے،میاں ایوب

تحریک انصافکی تبدیلی کے دعوے کہاں گئے،میاں ایوب

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہاہے کہ پی ٹی آئی خود ہی بتا دے کہ اب تک وہ کس شعبے میں بہتری لا سکی ہے اور ان کی نام نہاد تبدیلی کے دعوے کہاں گئے ہیں عمران خان ابھی بھی خود کو اپوزیشن لیڈر ہی سمجھ رہے ہیں اور انہوں نے سوائے اپنے سیاسی مخالفین کو دبانے کے کون سا کام کیا ہے۔

حکومتی وزراء کے بیان نیب کے ترجمانوں والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے الیکشن کے وقت قوم سے کئے جانے والے کتنے وعدوں پر عمل کیا ہے اس کے بارے میں بھی وہ بتا دیں عوام کی حالت جلد بدلنے کے دعوے کرنے والوں نے آج انہیں مہنگائی بے روز گاری قتل و غارت گری اور ڈاکوؤں کے سپرد کردیاان کے حکومت میں آنے کے بعد ملکی ترقی کا سفر رک گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دوسروں کو کشکول پکڑ کر مانگنے کے طعنے دینے والے آج بھیک مانگ رہے ہیں اور ادھار پر ملک کو چلانے کی کوشش کرہے ہیں ۔

میاں ایوب

پاکستان ملکی معیشت کو مضبوط اور مہنگائی ، بے روزگاری کے خاتمے ایک کروڑ گھروں کی کی تعمیر پچاس لاکھ نوکریوں کے وعدے کو پورا کرنے سمیت روپے کی قدر کو مضبوط کرنے اور ڈالر کی اجارہ داری توڑنے کیلئے شب وروز کمر بستہ ہیں دوست ممالک سعودیہ ، چین ، ملائشیاء کے دوروں سے ملک میں معاشی ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا عوام روشن خوشحال بہتر مستقبل کیلئے پُر امید رہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1