پاکستان میں عدلیہ کو مکمل آزادی ہونی چاہیے، شاداب رضا نقشبندی

پاکستان میں عدلیہ کو مکمل آزادی ہونی چاہیے، شاداب رضا نقشبندی

  

لاہور (نمائندہ خصوصی ) سنی تحریک کے مر کزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی نے آسیہ مسیح کی رہائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں عدلیہ کو مکمل آزادی ہونی چاہئے فیصلوں میں سیاسی و غیر ملکی دباؤ کا تاثر عدالتی نظام پر عدم اعتماد اور اس کی خود مختاری کو متاثر کر سکتا ہے ۔ملک میں کسی بھی طرح کی انارگی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

،حکومت مذہبی جذبات کو بھڑکانے سے باز رہے۔ آج سنی تحریک کے زیر اہتمام ملک گیر یوم وفائے رسولﷺ منایا جائے گا،ملک بھر کی مساجد میں اطاعت رسول ﷺ پر خطبات ہونگے۔ملک میں کسی بھی طرح کی انارگی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

،حکومت نئے نئے مسائل پیدا کرنے کی بجائے فوری طورپر تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ اور سیاسی مذہبی جماعتوں پر مشتمل آل پارٹی کانفرنس طلب کرے ،تاکہ ان مسائل اور موجودہ سیاسی بحران سے نکلا جا سکے،محمد شاداب رضا نے کہاکہ حکومت طاقت کے استعمال اور گیر پارلیمانی رویہ استعمال کرنے سے گریز کرے۔،حکومت مذہبی جذبات کو بھڑکانے سے باز رہے۔آسیہ مسیح کو بیرون ملک بھجوا کر حکومت دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ پاکستان میں اقلیتیں غیر محفوظ ہیں ۔محمد شاداب رضا نقشبند ی نے کہاکہ پاکستان کے اندرونی اور عدالتی معاملات میں غیر ملکی مداخلت نا قابل فہم ہے ،چیف جسٹس آف پاکستان اس کا از خود نوٹس لیں ۔اگر آسیہ مسیح کو جیل میں پاسپورٹ جاری کیا گیا تو حکومت کو وضاحت کرنا ہوگی کس طرح ایک مجرم کو جیل میں یہ سہولیات فراہم کیْ گئیں۔پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مذہنی اور سیاسی مکمل طور پر آزادی اور خود مختاری حاصل ہے۔ریاستی مشنری کی غلط روش مسائل حل کرنے کی بجائے طول کی طرف جا رہے ہیں ۔حکومت کی مکمل طور معاونت کرنے اور موجودہ بحران سے نجات کیلئے پاکستان سنی تحریک کا مکمل تعاون شامل ہوگا ۔

پاکستان ملکی معیشت کو مضبوط اور مہنگائی ، بے روزگاری کے خاتمے ایک کروڑ گھروں کی کی تعمیر پچاس لاکھ نوکریوں کے وعدے کو پورا کرنے سمیت روپے کی قدر کو مضبوط کرنے اور ڈالر کی اجارہ داری توڑنے کیلئے شب وروز کمر بستہ ہیں دوست ممالک سعودیہ ، چین ، ملائشیاء کے دوروں سے ملک میں معاشی ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا عوام روشن خوشحال بہتر مستقبل کیلئے پُر امید رہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -