تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن ،164کنال زمین واگزار

تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن ،164کنال زمین واگزار

لاہور(اپنے نمائندے سے،جنرل رپورٹر)محکمہ انسداد رشوت ستانی اورریونیو انتظامیہ کا تحصیل کینٹ کے موضع دھلہ گلہ میں مشترکہ آپریشن ،145کنال سرکاری اراضی واگزار کرالی آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر کینٹ عمر حیات گوندل،تحصیلدار اسلم گجر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شرجیل احمد نے کی،مختلف آپریشنز میں مجموعی طور پر 341ملین روپے کی 164کنال زمین واگزار کرائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل شالیمار کے موضع تاجپورہ روڈ میں آپریشن کے دوران07دکانوں کو مسمار کر دیا گیا ہے۔دکانوں کی مالیت10ملین روپے ہے۔ تحصیل ماڈل ٹاؤن کے موضع دلو کلاں میں 181ملین روپے کی18کنال 2مرلہ زمین کو واگزار کروا لیا گیا ۔آپریشن کی نگرانی اے سی ماڈل ٹاؤن مظہر علی نے کی۔ضلعی انتظامیہ کا میانی صاحب قبرستان کی جگہ واگزاری کا آپریشن بھی جاری ہے۔اے سی سٹی صفدر حسین ورک آپریشن کی نگرانی میں مجموعی طور پر میانی صاحب قبرستان کی 28مرلے جگہ کو واگزار کروایا گیا ہے،پیر بہاولپور روڈ سے 12مرلے جگہ کو واگزار کروکر 12مرلے پر بنے چار گھروں کو مسمار کر دیا گیا۔ بہاولپور روڈ پر میانی صاحب قبرستان کی5مرلہ جگہ کو بھی واگزار کرا لیا گیا۔ ادبستان صوفیہ سکول مزنگ سے بھی میانی صاحب قبرستان کی11مرلے جگہ کو واگزار کروانے کا آپریشن جاری ہے۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے تمام آپریشنز کو سراہا ہے۔دریں اثناء میر لاہور کی ہدایت پر میونسپل آفیسر زبیر احمد وٹو کی زیر نگرانی سندر روڈ،مانگا روڈ اور تبلیغی مرکزی رائیونڈ کے علاقے سے 18تجاوزات ہٹا دیں،واہگہ ،شالامارزون اسکواڈ نے گول باغ شاد باغ میں 110تھڑے ،8تندور،15شیڈز اور 16 دکانیں مسمار کر دیں،عزیز بھٹی ٹاؤن سکواڈ نے ہربنس اور دھرپورہ میں کارروائیاں کیں

مزید : میٹروپولیٹن 1