ڈیرہ ،پولیس ریسٹ ہاؤس میں ماہانہ کرائم اجلاس کاانعقاد

ڈیرہ ،پولیس ریسٹ ہاؤس میں ماہانہ کرائم اجلاس کاانعقاد

  

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرظہوربابرآفریدی کی صدارت میں پولیس ریسٹ ہاؤس میں ماہانہ کرائم اجلاس کاانعقادکیاگیا۔ اجلاس میں ایس پی صدرحسن افضل ، ایس پی انوسٹی گیشن ثناء اللہ مروت ،ڈی ایس پی سٹی افتخارشاہ سمیت تمام ڈی ایس پیز ،ایس ایچ او سٹی جاویدمروت ،ایس ایچ او کینٹ عمران اللہ خٹک سمیت تمام ایس ایچ اوز اورتھانہ جات کے انچارج انوسٹی گیشنز نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ماہ اکتوبر کے کرائمز کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔ اجلاس میں بتایاگیاکہ ڈیرہ پولیس نے 96سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کیے جس کے دوران752مشکوک افرادکوگرفتارکیاگیاجب کہ 2873جگہوں پر سنیپ چیکنگ کرکے 1562مشکوک افرادگرفتارکیے گئے جن سے 16کلاشنکوف ،41رائفلز،87بندوق،90پستول،4چاقواور2088کارتوس برآمدکیے ۔ منشیات کے خلاف کاروائیوں کے دوران 35.665کلوگرام چرس ،3کلوبھنگ ، 9گرام آئس ،71بوتل شراب برآمدکی ۔ 96سرچ آپریشنز کیے گئے ۔ایک جائنٹ آپریشن پاک فوج کے ہمراہ کیاگیااور12مختلف آپریشنزسیکورٹی فورسز کے ساتھ ایجنسی بیس میں کیے گئے اسی طرح11534کرایے کے مکانات کو چیک کیاگیا۔ مکانات کی رجسٹریشن نہ ہونے پر 52مکانات پرمقدمات درج کیے گئے ۔2107بارہوٹلز کی چیکنگ کی گئی اورسیکورٹی ایکٹ کے تحت9ہوٹلز کے خلاف مقدمات کا اندراج کیاگیا ۔ ایک افغانی باشندے کوگرفتارکیاگیا۔6755تعلیمی اداروں کی چیکنگ کی گئی ۔ 107تعلیمی اداروں کوسیکورٹی کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی گئی اورناقص سیکورٹی پر2تعلیمی اداروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کیاگیا۔1707اڈوں کی چیکنگ کے دوران ناقص سیکورٹی پر2کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ۔5307حساس اوراہم مقامات کی چیکنگ کے دوران 9مقامات کی سیکورٹی نہ ہونے پر مقدمات درج کیے گئے ۔ اجلاس کے آخرمیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرظہوربابرآفریدی نے مجرمان اشتہاری کی گرفتاری اورمنشیات کے خلاف مہم کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے پرایس ایچ او صدرنصیب الرحمان کوپہلی ،ایس ایچ او کلاچی بشارت کودوسری اورایس ایچ او گومل یونیورسٹی نعیم وزیرکوتیسری پوزیشن کاحقدارٹھہرایااوران کونقدانعام اورتعریفی اسناد سے بھی نوازا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -