علماء اور طلباء کیساتھ وقت گزارنے میں دلی سکون ملتا ہے ،مولانا محمد طیب طاہری

علماء اور طلباء کیساتھ وقت گزارنے میں دلی سکون ملتا ہے ،مولانا محمد طیب طاہری

صوابی( بیورورپورٹ)جماعت اشاعت التوحید والسنت کے مرکزی امیر شیخ القر آن مولانا محمد طیب نے یمی فارم ہاؤس صوابی میں ایک دینی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ علماء اور طلباء کے ساتھ وقت گزارنے میں دلی سکون ملتا ہے۔ حقیقی وارث پیغمبرؐ کا وہی ہے جو امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا پابند ہوں اس میں دنیا اور آخرت کی کامیابی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آباسین کے کنارے یہ جگہ جسے بیلہ کہا جاتا ہے پہلے مجرموں اور شرابیوں کا مرکز تھا آج علماء کی کوششوں سے یہاں نما ز یں پڑھی جاتی ہے انہوں نے علماء اور طلباء پر زور دیا کہ اپنا قیمتی وقت دروس قر آن میں صرف کریں جو امن کا باعث اور دنیا اور آخر ت کی کامیابی ہیں#

مزید : پشاورصفحہ آخر