ٹوپی ٹرانسپورٹروں نے آر ٹی اے کا جاری کردہ کرایہ نامہ جوتے کی نوک پر رکھ دیا

ٹوپی ٹرانسپورٹروں نے آر ٹی اے کا جاری کردہ کرایہ نامہ جوتے کی نوک پر رکھ دیا

ٹوپی (نامہ نگار) ٹوپی ٹرانسپورٹروں نے آر ٹی اے کا جاری کردہ کرایہ نامہ جوتے کی نوک پر رکھ دیا ، ٹوپی تا صوابی 16 کلومیٹر کی 25 تا 30 روپے ٹوپی تا پشاور 110کلو میٹر کی 200 روپے جبکہ ٹوپی تا روالپنڈی 100 کلو میٹر کی 180 روپیہ کلے عام وصول کیا جارہا ہے آر ٹی اے کرایہ نامہ پر عمل در آمد کرنے میں مکمل ناکام تفصیل کے مطابق ٹوپی ٹرانسپورٹروں نے آرٹی اے کا جاری کر دہ کرایہ نامہ مسترد کر تے ہوئے اپنی مرضی کا من مانا کرایہ وصول کر نا شروع کیا ہے اور اگر کوئی مسافر اس پر اختجاج کر رہا ہے تو اسے گاڑی سے اتارا جاتا ہے ابھی تک کسی ٹریفک اہلکار نے کوئی گاڑی کھڑی کر کے کسی مسافر سے پوچھنے کا یہ زہمت گوارا نہیں کیا کہ آپ سے کتنا کرایہ لیاگیا ہے آرٹی اے کی جاری کر دہ کرایہ کے مطابق ٹوپی تا صوابی 16 کلو میٹر کا کرایہ 19روپے بنتا ہے جبکہ چنگ چی اور ہائی ائیس یعنی فلائنگ کوچ 25تا 30روپے اور اسی طرح ہائی ایس ٹوپی تا پشاور 110 کلومیٹر کی 200 روپے جبکہ ٹوپی تا روالپنڈی 180 روپے کھلے عام وصول کر رہے ہیں آرٹی اے نے کرایہ نامہ جاری کر کے لمبی چادر تھان کر سوگئے کیا کسی محکمہ کی بس یہی ذمہ داری ہوتی ہے؟اور اگر آر ٹی اے جاری کر دہ کرایہ نامہ پر عمل در آمد سے قاصر ہیں تو پھر کم از کم مسافروں اور ٹراسپورٹروں کی بیچھ میں ہڈی پھینکنے اور ان کو آپس میں مشت گریبان کرنے سے گریز کریں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر