سخاکوٹ ،مولانا فضل الرحمان آج علماء کانفرنس سے خطاب کرینگے

سخاکوٹ ،مولانا فضل الرحمان آج علماء کانفرنس سے خطاب کرینگے

  

سخاکوٹ (نمائندہ پاکستان ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی آمیر مولانا فضل الرحمان آج بروز جمعہ سخاکوٹ پہنچیں گے جہاں صبح 11بجے شگو ناقہ چیک پوسٹ پر ان کا پُرتپاک استقبال کیا جائیگا اور بعد میں علماء کانفرنس کے لئے جلوس کی شکل میں چکدرہ لے جایا جائیگا۔ اس بات کا اعلان جمعیت علماء اسلام تحصیل درگئی کے اجلاس جو کہ تحصیل آمیر حافظ حبیب الحسین کے رہائش گاہ پر منعقد ہوا کے دوران کیا گیا جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی کفایت اﷲ ، تحصیل ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاری افتخار سمیت تمام یونین کونسلوں کے اُمراء اور سرکردہ کارکنوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی آمیر مولانا فضل الرحمان کا سخاکوٹ پہنچنے پر شگو ناقہ کے مقام پر جبکہ تحصیل بٹ خیلہ میں ٹی ایم اے کے قریب استقبال کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ چکدرہ میں ہونے والا علماء کانفرنس باطل قوتوں کے خلاف سنگ میل ثابت ہوگا ۔ مقررین نے کہا کہ اسلام کی سربلندی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔دریں آثناء پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی کفایت اﷲ نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کا ہر کارکن ناموس رسالت پر مرمٹنے کے لئے تیار ہیں اور کسی کو پیغمبر ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے کی اجازت نہیں دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کا سخاکوٹ اور بٹ خیلہ پہنچنے پر پُرتپاک استقبال کیا جائیگا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -