ڈیرہ میں نوجوان نے خودکشی کرلی

ڈیرہ میں نوجوان نے خودکشی کرلی

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)جمیل ٹاؤن جھوک قریشی کے18سالہ نوجوان حب دارعلی نے اپنے اوپر فائرکرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں نون کے رہائشی18سالہ حب دارعلی ولد غلام حر سکنہ نون نے پستول کافائرکرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔متوفی مکینک کی دکان پر کام کرتاتھا۔دکان پر موجودتھااچانک اپنے اوپرفائر کیاجس سے وہ شدیدزخمی ہوگیااس کو ہسپتال لے جایاجارہاتھا کہ اس نے راستے میں دم توڑ دیاتاہم خود کشی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر