سخاکوٹ ،آسیہ مسیح کی رہائی کیخلاف مظاہروں میں ایک شخص ویزے سے محروم

سخاکوٹ ،آسیہ مسیح کی رہائی کیخلاف مظاہروں میں ایک شخص ویزے سے محروم

  

سخاکوٹ (نمائندہ پاکستان ) آسیہ مسیح کے رہائی کی فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہروں نے غریب شخص کو اومان کے ویزے سے محروم کردیا ۔ ملاکنڈ پیتاؤ کے رہائشی محمد اسماعیل ولد بخت جان کا ویزہ اور پاسپورٹ کراچی سے تاخیر سے پہنچ گیا جس کی وجہ سے اُس کا ویزہ ایکسپائر ہو گیا ۔ محمد اسماعیل ولد بخت جان سکنہ پیتاؤ ملاکنڈ کا پاسپورٹ جس پر اومان کا ویزہ لگا تھا 5نومبر کو پہنچنا تھا لیکن مظاہروں اور روڈ بلاکنگ کی وجہ سے6نومبر کو ایک دن تاخیر سے پہنچ گیا اور مذکورہ شخص کا ویزہ ایکسپائر ہو گیا ۔ محمد اسماعیل کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے اور ویزہ خراب ہونے کی وجہ سے اُس کا ذریعہ معاش اور ذریعہ روزگار ختم ہو گیا ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -