جندول ،بجلی کی ہمہ وقت فراہمی کیلئے ٹرانسفارمر مرمت کئے گئے

جندول ،بجلی کی ہمہ وقت فراہمی کیلئے ٹرانسفارمر مرمت کئے گئے

  

جندول نمائندہ( نمائندہ پاکستان) جندول تحصیل ثمرباغ کے تین دیہاتوں کے بیک وقت تین ٹرانسفرمر مرمت ، بجلی صارفین کو اب ٹرانسفرمر مرمت کرنے کیلئے چندہ اکھٹا کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی ، ایم این اے محمد بشیر خان ،تفصیلات کے مطابق گاوں شاہی خیل ، جونی کلی کس ، قاشوڈل اور اشاڑکوڑ بالا کے بجلی ٹرانسفرمر جل کر خراب ہو گئیں تھے جسے سرکاری خرچ پر مرمت کیلئے نوشہرہ ورک شاپ بھیجا گیا تھا ۔ واپڈا ایکسئین سہیل خان کے مطابق تین ٹرانسفرمر جمعہ کے روز جبکہ باقی ایک چند دن بعد بحال کر دیا جائے گا ۔ بشیر خان کے مطابق واپڈء ایکسئین دیر پائین کے بھرپور تعاون سے محکمہ واپڈاء میں اصلاحات کا کام تیزی سے جاری ہے انہوں کہا کہ میٹر کی تبدیلی ،داخلہ اور صارفین کے مختلف شکایات کا آزالہ غیر پیچیدہ طریقہ سے اور رشوت لئے بغیر کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد میں عوام کی خدمت کیلئے بیٹھے ہیں جس کا ثمر عوام کو ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ عوام نے جن مقاصد کے حصول کیلئے ووٹ دیا ہے وہ پوری کر کے دکھائے گے ۔انہوں نے کہا کہ جندول گریڈ سٹیشن عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے اس لئے بہت جلد گریڈ کا ٹینڈر منظور ہوگا انہوں نے کہا کہ ایکسپریس لائن کی تعمیر کیلئے واپڈاء کو ڈیڈ لائن دیا ہوا ہے اگر بروقت واپڈاء نے کام مکمل نہ کیا تو سخت کاروائی کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -