رستم میں غیر معیاری سویٹس بنانے والی بیکریاں سیل

رستم میں غیر معیاری سویٹس بنانے والی بیکریاں سیل

  

رستم(تحصیل رپورٹر) خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی مردان نے رستم میں غیرمعیاری سویٹس بنانے والے بیکریوں کو سیل کرکے ناکارہ اور غیر معیاری سویٹس ندی میں بہادیئے ، متعدد کریانہ شاپش اور دیگر دکانداروں کو نوٹس بھی دیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی مردان کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن ذیشان محسود کی نگرانی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر رحم العزیز اور فوڈ سیفٹی آفیسرز وقاص محمود، شیر حسن اور شاہد علی پر مشتمل ٹیم نے رستم مین بازار کا اچانک دورہ کیا اس دوران انہوں نے مختلف سویٹس بیکری ، کریانہ شاپش اور دیگر دکانوں کا معائنہ کیا ، ماڈرن بیکری، کشمیر بیکری، طارق سویٹس اور ہشتنگر سویٹس کو غیر معیاری سویٹس بنانے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سیل کردیا ، جس میں موجود تمام ناکارہ اور غیر معیاری اشیاء اور سویٹس ضبط کرکے رستم خوڑ میں میڈیا کے سامنے بہادیئے ، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن ذیشان محسود نے میڈیا کو بتایا کہ اس سے پہلے ہم نے رستم مین بازار کا تفصیلی دورہ کرکے تمام شاپس کو نوٹس دیئے تھے جس پر آج سے آپریشن کا آغا ز کیا اس دوران تمام سویٹس شاپس، کریانہ شاپس ، ہوٹلز ، سمیت دیگر دکانوں پر چھاپے مارکر ناقص اور زائد المعیاد اشیاء رکھنے پر محکمانہ کاروائی کی جائے گی انہوں نے تمام شاپش مالکان کو خبردار کیا کہ وہ اپنے دکانوں سے ایکسپائر شدہ اور غیرمعیاری اشیاء از خود ہٹالیں بصورت دیگر ان کے خلاف کاروائی کرکے بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ پابند سلاسل بھی کردیا جائے گا۔۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -