اساتذہ قوم کا اثاثہ ہیں ، حاجی فضل الہٰی

اساتذہ قوم کا اثاثہ ہیں ، حاجی فضل الہٰی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) اساتذہ قوم کا اثاثہ ہیں ، استاد بنیاد کی وہ اینٹ ہے جوپوری عمارت کا بوچھ اٹھاتی ہے مگر کسی کو نظر نہیں آئی ،ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی حاجی فضل الہیٰ نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈیری سکول اسامہ ظفر شہید( سٹی نمبر 2 ) میں صدر آل ٹیچرز ایسوسی ایشن مزمل خان ترنابی کی ریٹائرمنٹ الوداعی تقریب کے موقع پر خطاب کے دوران کیا ،اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکشن آفیسر جندی خان،سابق ڈایکرٹر ایجوکشن رفیق خٹک ،چیئرمین آل ٹیچر گرینڈ الائنس سمیع اللہ خلیل ، آل ٹیچر ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر نوید گل ہزارخوانی ، چیئرمین اے ٹی اے خیبر پختونخوا محمد اکرام داوٗدزئی سمیت دیگر اساتذہ تنظیموں اور طالبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری اے ٹی اے لیاقت علی داوٗد زئی نے ادا کئے ، تقریب سے خطاب کر تے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی فضل الہیٰ کا کہنا تھا استاد معاشرے کا نمک ہے جو تھوڑی مقدار میں ہونے کے باوجود ذائقہ بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، انھوں نے ریٹائر ہونے والے استاد مزمل خان ترابی کی خدمات کو سراہا ، تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے آل ٹیچر ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر نوید گل ہزارخوانی کا کہنا تھا کہ مزمل خان ترنابی نے اپنی سروس کے دوران اساتذہ کے حقوق کے ساتھ اساتذہ کے فرائض اور طالب علموں کے حقوق کی بھی بات کی ، ان کی ریٹائرمنٹ سے جہاں طلبہ ایک شفیق استاد سے محروم ہو جائینگے وہاں اساتذہ تنظیمیں ایک نڈر اور بے باک لیڈ ر کی قیادت کا خلاء پر نہیں کر سکیں گی ، تقریب کے اختتام پر مختلف سکولوں کے اساتذہ نے ریٹائرڈ ہونے والے استاد مزمل ترنابی کو تحائف اور تعریفی اسناد بھی دئیے ۔