میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد کی وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سے ملاقات

میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد کی وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( جنرل رپورٹر )پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے ایک اعلی سطحی وفد نے وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگیولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن عامر محمود کیانی سے ملاقات کی ۔ پی ایم اے کے وفد میں ڈاکٹر محمد اشرف نظامی ، صدر پی ایم اے سینٹر ، ڈاکٹر اظہر خان جدون ،سابق صدر پی ایم اے سینٹر ، ڈاکٹر ایس ایم قیصر سجاد، سیکریٹری جنرل پی ایم اے سینٹر ، ڈاکٹر اظہار احمد چودھری،صدر پی ایم اے پنجاب، ڈاکٹر اجمل حسن نقوی،صدر پی ایم اے لاہور اور سینئر ممبر ڈاکٹر میاں رشید شامل تھے۔

اس میٹنگ میں ملک میں ہیلتھ ڈیلیوری سسٹم کو درپیش مسائل پر سیر حاصل بحث ہوئی ۔

۔ اس کے علاوہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) کے مسائل پر بھی بات چیت کی گئی ۔ وفاقی وزیر صحت کے وفد کو یقین دلایا کہ پی ایم ڈی سی سے متعلق آرڈیننس کا مسودہ تیاری کے مرحلے میں ہے اور جلد ہی یہ آرڈیننس جاری ہو جائے گا۔پی ایم اے کے وفد نے پی ایم ڈی سی کے بلا تاخیر تازہ انتخابات کروانے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ملک میں طبی تعلیم کے معیار کی بہتری کے لئے ضروری ہے کہ پی ایم ڈی سی کو ایک آزاد ، خود مختار اور شفاف ادارہ بنایا جائے۔وفاقی وزیر صحت نے وفد کو مزید بتایا کہ جلد ہی ملک بھر میں غریب لوگوں کی مدد کیلئے ہیلتھ انشورنس کارڈ جاری کئے جائیگے۔اس کے علاوہ وزیر صحت نے وفاقی سطح پر قائم کی گئی ٹاسک فورس برائے صحت میں پی ایم اے کا نمائندہ شامل کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی۔میٹنگ کے دوران اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ مستقبل میں پی ایم اے اور وزرات صحت کے درمیان روابط قائم رہیں گے۔