پیپلز ڈاکٹر فورم کو سیاسی بنیادوں پر ملوث کیا گیا ،ڈاکٹر داؤد

پیپلز ڈاکٹر فورم کو سیاسی بنیادوں پر ملوث کیا گیا ،ڈاکٹر داؤد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر) پیپلز ڈاکٹر فورم کے صوبائی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر داؤد نے کہا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ میں نیب اور احتساب کمیشن کی جانب سے ایوب میڈیکل کالج کیس میں انکوائری بند ہونے کی تصدیق سے یہ بات کنفرم ہو گئی کہ پیپیلز ڈاکٹر فورم سے۔وابستہ ڈاکٹرز کو سیاسی بنیادوں پر اس کیس میں ملوث کیا گیا۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد میں پرچیزنگ کیس میں ڈاکٹر نثار اور مجھے سمیت سترہ افراد کیخلاف غلط انکوائری کروائی گئی جو کہ اس سے قبل بھی کی گئی تھی اور نیب اور صوبائی انسپکشن ٹیم نے انہیں کلئیر قرار دیا تھا جبکہ گزشتہ دور میں گزشتہ یہ انکوائری شروع کی گئی جو کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز اے ایم سی ایبٹ آباد کے چئیرمن کی ہدایت پر شروع کی گئی جس میں عدالت عالیہ میں نیب اور احتساب کمیشن نے اس بات کا اقرار کیا کہ یہ کیس بند ہوچکے ہیں۔ ڈاکٹر داؤد نے مزید کہا کہ ساڑھے چار سال سے ہمیں سیاسی بنیادوں پر نشانہ بنایا گیا اور اس بنیاد پر ہم بی او ڈی کے چیئرمین کے خلاف ڈیمیجز کیس کرینگے۔