وومن کرائسس سیل کو پانی کی فراہمی کیس میں ڈائریکٹر ڈبلیو ایس ایس پی کو نوٹس جاری

وومن کرائسس سیل کو پانی کی فراہمی کیس میں ڈائریکٹر ڈبلیو ایس ایس پی کو نوٹس ...

  

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے معذور بچوں اور وومن کرائسس سیل کو پانی کی فراہمی کیس میں ڈائریکٹر ڈبلیو ایس ایس پی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے خود پیش ہونے کا حکم دیا ہے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس ایوب خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے خورشید ایڈوکیٹ کی دائر درخواست پر کیس کی سماعت کی درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ معذور بچوں اور وومن کرائسز سنٹر میں پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے متعلقہ ادارے کو بار بار اطلاع کے باوجود انہیں پانی کی مکمل ترسیل نہیں کر رہے گزشتہ سماعت کے بعد عدالت نے ڈبلیو ایس ایس پی کو معذور بچوں اور وومن کرائسز سیل کو روزانہ تین ٹینکر پانی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے لیکن تین ہفتوں میں صرف پانچ ٹینکر پانی فراہم کیا گیا ہے چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی حکم کے باوجود سنٹرز کو پانی کیوں فراہم نہیں کیا جا رہا عدالت نے ڈائریکٹر ڈبلیو ایس ایس پی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے گلی سماعت پر خود عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت جاری کر دی ہے عدالت نے متعلقہ محکمے سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کردیا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -