رستم میں دکاندار ٹیکسوں کی بھر مار کیخلاف سراپا حتجاج

رستم میں دکاندار ٹیکسوں کی بھر مار کیخلاف سراپا حتجاج

رستم(نمائندہ پاکستان) ٹی ایم اے تحصیل رستم کے رویئے، ناجائز ٹیکسوں اور بھاری جرمانوں سے تنگ دکانداران سراپا احتجاج ، دکانداروں نے رستم مین چوک کو احتجاجأ بند کرکے ہر قسم ٹریفک کے لئے بند رکھا جس کی وجہ سے روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ،مسافروں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ، رستم پولیس نے مظاہرین سے کامیا ب مذاکرات کے بعد ٹریفک بحال کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق رستم ٹی ایم اے نے دکانداروں اور تاجروں پر ٹیکس کا ٹھیکہ ٹھیکیدار کو دیا ہے دکانداروں کے مطابق ٹھیکیدار کی ٹی ایم اے کا مقرر کردہ ٹیکس سے زیادہ ٹیکس وصول کر رہا اور ٹھیکیدار کا عریب دکانداروں کے ساتھ روییہ بھی درست نہیں ہے جس کی وجہ سے ہم ٹھیکیدار کے برے رویئے سے تنگ آکر احتجاج کے طور پر رستم مین چوک کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کر دیا اگر ٹھیکیدار کا ظالمانہ رویا ٹھیک نہ ہوا تو ہمارا احتجاج جاری رہے گا ۔ رستم پولیس کے ایس ایچ او گوہر علی خان کے مداحلت سے مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کے بعد روڈ کو کھول دیا گیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر