ڈیرہ پولیس کی حراست سے قتل کا ملزم فرار
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)سنٹرل جیل ڈیرہ سے پیشی کے لیے کچہری آنے والاقتل کیس کاخطرناک ملزم پولیس کی حراست سے فرار‘ضلع کچہری کی ناکہ بندی کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق سنٹرل جیل ڈیرہ سے ضلع کچہری پیشی کے لیے آنے والاقتل کیس کاملزم عمران ولدنذیراحمدسکنہ چاہ فقیر والاپولیس کی حراست سے فرارہوگیا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری نے ضلع کچہری کو گھیرے میں لے لیا اورملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردیں ۔ مذکورہ اشتہاری ملزم نے چند ماہ قبل اپنی روٹھی بیوی کوزبردستی ساتھ لے جانے کے لیے اس کے گھرآیالیکن بیوی ساتھ جانے پر تیارنہ ہوئی تواس نے فائرنگ شروع کردی جس سے اس کی سالی موقع پر جاں بحق ہوگئی جس کے بعد ملزم دھمکیاں دیتاہوا موقع سے فرارہوالیکن اس دوران اس وقت کے ایس ایچ اوتھانہ ڈیرہ ٹاؤن حافظ محمدعدنان نے ملزم کوموقع پر گرفتارکرلیالیکن مذکورہ ملزم زخمی ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہونے کے دوران دوبارہ پولیس کی حراست سے فرارہوگیاجس کے بعدڈیرہ ٹاؤن پولیس اورگومل یونیورسٹی پولیس نے مشترکہ کاروائی کے دوران ناکہ بندی کے دوران فلائنگ کوچ میں سوار ملزم کو دوبارہ گرفتارکرلیاجوضلع کچہری سے اب دوبارہ ایک بارپھر پولیس حراست سے فرارہوگیا۔ ڈی پی او ڈیرہ ظہوربابرآفریدی نے واقعے کی اطلاع کے بعدپولیس کوملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔