سموگ آگاہی سرگرمیاں جاری ، فصل جلانے پر تین کسانوں کے خلاف مقدمہ

سموگ آگاہی سرگرمیاں جاری ، فصل جلانے پر تین کسانوں کے خلاف مقدمہ

لاہور(جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ،البیراک اور طبی اداروں کے زیر اہتمام سموگ آگاہی سرگرمیاں جاری ،فصل کو آگ لگانے پر تین کسانوں پر مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا ہے کہ انسداد سموگ کارروائیوں کے دوران اے سی کینٹ عمر حیات گوندل نے موضع جامن میں فصل کو جلانے پر 3 کسانوں کیخلاف مقدمات درج کروا دئیے ۔دوسری طرف البیراک ویسٹ مینجمنٹ نے شالامار باغ کے قریب سموگ آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا جس میں باغبانپورہ ہائی سکول کے طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ البیراک ٹیم نے یوسی36 میں آگاہی کیمپ لگا یا جہاں طلباء نے مکینوں اور راہگیروں میں فیس ماسک اور معلوماتی بروشیرز تقسیم کئے۔ جناح ہسپتال میں سموگ آگاہی واک میں پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر عارف تجمل ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جناح ہسپتال ڈاکٹرعاصم حمید ، پروفیسر اشرف جمال،ہیڈآف ٹی بی اینڈچیسٹ ڈیپارٹمنٹ سمیت تمام شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔

اس موقع پر سینئرصحافی ڈاکٹرمحمدعدنان سے گفتگوکرتے ہوئے شعبہ امراض سینہ کے سربراہ پروفیسر اشرف جمال نے سموگ کے نقصانات کے حوالے سے کہا کہ احتیاط کے زریعے سموگ کے نقصانات سے بچا جاسکتا ہے،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جناح ہسپتال لاہور ڈاکٹرعاصم حمیدکا کہنا تھا کہ سموگ سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیراپنانا بہت ضروری ہے

سموگ آگاہی

مزید : میٹروپولیٹن 1