حالات نے پولیس کو ایک بہادر فورس میں تبدیل کردیا ہے : سجاد خان

حالات نے پولیس کو ایک بہادر فورس میں تبدیل کردیا ہے : سجاد خان

  

کاٹلنگ(نمائندہ پاکستان )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر DPO مردان نے کہا ہے کہ حالات نے پولیس کو ایک بہادر فورس میں تبدیل کر دیا ہے ۔ گزشتہ کئی عشروں سے دھشت گردی کے خلاف جنگ نے انہیں سخت جان بنا دیا ہے۔ منشیات فروش ، جرائم پیشہ عناصر سے نمنٹنا تو کوئی کام نہیں ہے۔ ہم سوسائٹی کو امن کا احساس دلا کر رہیں گے۔ ڈی آر سی کو مزید فعال بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے تھانہ کاٹلنگ میں کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا۔ڈی آر سی چئیر مین گلفراز خان ، تاج ملوک جمیل خان ایڈوکیٹ ، عنایت خان ، خان فراز اور دیگر درجنوں مشران نے علاقے کے درپیش مسائل پر گفتگو کی۔ ڈی پی او سجاد خان نے بعض مسائل موقع پر احکامات صادر فرما کر شرکاء کو یقین دلایا کہ پولیس فورس پر اعتماد کریں اور موثر کوارڈینیشن سے معاشرے کو جرائم سے پاک کرنے میں مدد کریں ۔ ہوائی فائرنگ کی لعنت ہو یا منشیات کا دھندہ ، کسی کو معاشرے کے امن سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ چائلڈ ریپ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اتھارٹی کو ہدایات دی کہ مقدمہ درج کراتے وقت کسی سے رعایت نہ برتی جائے۔ تاکہ جیل مجرم کی مقدر بن جائے۔ انہوں نے ڈی آر سی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ اسکو مزید منظم کرکے معاشرے کو دائمی امن دینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -